جمعه,  10 جولائی 2026ء
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 13 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا۔

مزید خبریں