هفته,  27 جولائی 2024ء
پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر! عالمی بینک نے 1 ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 1 ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

عالمی بینک نےقرض کی منظوری داسو ہائیڈرو پاورپراجیکٹ کیلئے دی ہے،فنڈز داسو ہائیڈرومنصوبےکےفیز ون پرخرچ کئےجائیں گے،عالمی بینک کےمطابق منصوبےسےبجلی کی سپلائی میں بہتری اور توسیع ہوگی۔

منصوبےسے عوام کو سماجی ومعاشی سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی،پہلےمرحلے میں بجلی کا پیداواری تخمینہ 2160 میگاواٹ ہے، پاکستان کے توانائی شعبے کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: داسو ہائیڈرو منصوبہ، عالمی بینک کی 1 ارب ڈالرز قرض کی منظوری

منصوبہ مکمل ہونے پر 4320 میگاواٹ سے 5400 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ پہلے مرحلے میں بجلی کی پیداوار کا تخمینہ 2160 میگاواٹ لگایا گیا ہے۔
عالمی بینک کے مطابق داسوہائیڈرو منصوبہ دنیا کی بہترین سائٹس میں سے ایک ہے۔ منصوبے سے بجلی کی سپلائی میں بہتری اور توسیع ہوگی۔ سستی بجلی پیدا ہونے سے عوام کو سماجی و معاشی سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News