جمعرات,  02 مئی 2024ء
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 اپریل کو ختم ہوئے ہفتے میں 6.8 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 اپریل تک 13.37 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر 1.44 کروڑ ڈالر اضافے سے 8.05 ارب ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 8.24 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.3 ارب ڈالر رہے۔

مزید پڑھیں: عالمی بینک کا پاکستان کے توانائی منصوبے کیلئے 1ارب ڈالرقرض دیگا

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News