هفته,  27 جولائی 2024ء
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 293 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت 290 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں اگلے 15 دن کے لیے ہوں گی۔ پیٹرول کی نئی قیمت 293روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 290روپے 38پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

مزید پڑھیں: کیا پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا؟ بڑی خبر سامنے آگئی

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News