جمعه,  27 نومبر 2026ء
حکومت سے معاہدہ ہوگیا، ہزار سی سی تک گاڑیوں کو پیٹرول سبسڈی ملے گی: حافظ نعیم

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر حکومت کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔

وزیراعظم  شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ پیٹرول ریلیف پیکج میں 1000 سی سی تک کی گاڑیوں کو شامل کر لیا گیا ہے، ساڑھے 12 ایکڑ تک کے کسانوں کو بھی ٹریکٹروں پر ڈیزل میں ریلیف دینے پر اتفاق ہوا ہے۔

 امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سرکاری سطح پر 1600 سی سی سے بڑی گاڑیاں استعمال نہیں کی جائیں گی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، عدالت نے بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی

دوسری جانب وزیراعظم نے جماعت اسلامی کی معاشی تجاویز پر غور اور عملدرآمد کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کرتے ہوئے ان پر سنجیدگی سے غور اور برق رفتاری سے عملدرآمد کی یقینی دہا نی کرائی ہے۔

مزید خبریں