جمعرات,  19 نومبر 2026ء
نئے صوبے اور بلاول بھٹو زرداری کا نیا انداز

ایک زمانہ تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کی ایک وفاقی پارٹی کہلاتی تھی کیونکہ ملک کے چاروں صوبوں میں پیپلز پارٹی موجود تھی ۔ بینظیر بھٹو

کو چاروں صوبوں کی زنجیر کہا جاتا تھا لیکن اب وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی سکڑ کر صرف صوبہ سندھ کی سیاسی پارٹی بنتی جا رہی ہے ۔

یہی وجہ ہے کہ اب بلاول بھٹو زرداری کو سب سے ذیادہ سندھ کا مفاد ہی زیادہ عزیر ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری کو اس بات سے کوئی غرض نہیں ہے کہ پنجاب ، پختونخوا اور بلوچستان کو تقسیم کر کے نئے صوبے بنانے چاہیے کہ نہیں ۔ پیپلز پارٹی پنجاب میں نئے صوبے ( سرائیکی) کی حمایت بھی کر چکی ہے لیکن جب صوبہ سندھ میں نئے صوبے بنانے کی بات شروع ہوئی تو بلاول بھٹو زرداری یکدم آگ بگولہ بن گئے اور انہوں نے اپنے آپ کر فوری طور پر روائیتی قوم پرست سیاستدان کے روپ میں تبدیل کر لیا اور مرسوں مرسوں سندھ نا ڈیسوں کی بات شروع کردی اور اب تو وہ اس حد تک چلے گئے ہیں کہ ایک جگہ تقریر کرتے ہوئے انہوں نے یہاں تک کہ دیا کہ اگر سندھ کو تقسیم کرنے کی بات کی گئی تو خون بہے گا ۔

کسی بھی قومی سیاست کرنے والے سیاستدان کو یہ بات زیب نہیں دیتی کہ وہ احتجاج میں خون ریزی کو شامل کرنے کی دھمکی دے ۔ بلاول بھٹو زرداری کسی صورت میں یہ نہیں چاہتے کہ کراچی الگ صوبہ بنے انہیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں ہوگی اگر دیہی یا اندرون سندھ کو تقسیم کرکے نئے صوبے بنائے جائیں انہیں اگر ڈر ہے تو صرف اور صرف کراچی کو الگ صوبہ بنانے کا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے وہ قومی پرستی کی سیاست پر اتر آئے ہیں ۔

اگر آج ایسٹبلشمنٹ نے یہ فیصلہ کر لیا کہ چاروں صوبوں کو تقسیم کر کے نئے صوبے بنائے جائیں گے لیکن کراچی سندھ ہی کے کسی صوبے کا حصہ رہے گا تو پھر شاید بلاول بھٹو زرداری کو نئے صوبے بنانے پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا ۔ ایک زمانہ تھا کہ بلاول بھٹو زرداری عمران خان کو ایک مجرم ، چور اور پاکستان کی تباہی کا زمہ دار سمجھتے تھے لیکن اب اچانک ان کی سوچ بدل گئی ہے اور اب وہ عمران خان کو سیاسی قیدی سمجھنے لگے ہیں ۔

پاکستان کی انتہائی طاقتور اسٹبلشمنٹ نے تحریک انصاف کی تو منجی ٹھوک دی ہے اب دیکھتے ہیں کہ جمیعت علمائے اسلام اور پیپلز پارٹی اسٹبلشمنٹ کا مقابلہ کس حد تک کر سکتے ہیں ۔

تحریر: داؤد درانی

مزید خبریں