پیر,  16 نومبر 2026ء
امیر تبلیغی جماعت حضرت مولانا نذرالرحمٰن انتقال کر گئے

لاہور(روشن پاکستان نیوز) امیر تبلیغی جماعت، استاذ الحدیث، استاذ العلماء اور امام التصوف حضرت مولانا نذرالرحمٰن 97 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

امیر تبلیغی جماعت، استاذ الحدیث، استاذ العلماء اور امام التصوف حضرت مولانا نذرالرحمٰن مرحوم کچھ عرصے سے علیل تھے اور بیماری کے باعث اس مرتبہ سالانہ تبلیغی اجتماع میں بیان بھی نہیں کر سکے تھے۔ ان کی نمازِ جنازہ آج بعدِ عشاء تبلیغی مرکز رائے ونڈ میں ادا کی جائے گی۔

مولانا نذرالرحمٰن 1929 میں راولپنڈی کے دورافتادہ گاؤں بلوال میں پیدا ہوئے۔ وہ شیخ الہند مولانا حسن محمود دیوبندی کے شاگردوں میں شامل تھے اور قیامِ پاکستان کے بعد تبلیغی جماعت کی بنیاد رکھنے والے ابتدائی بیس افراد میں نمایاں حیثیت رکھتے تھے۔

تبلیغی جماعت کے اجتماع پر حملے کا خطرہ، 12 افراد گرفتار

1981 میں ان کا تقرر رائے ونڈ تبلیغی مرکز میں ہوا، اور 2018 میں مولانا عبدالوہاب کے انتقال کے بعد انہیں تبلیغی جماعت کا امیر بنایا گیا تھا، جہاں انہوں نے اپنی پوری زندگی دینِ اسلام کی ترویج اور اشاعت کے لیے وقف کر دی۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے حضرت مولانا نذرالرحمٰن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان اور تبلیغی جماعت کے اکابرین سے دلی تعزیت کی ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ مرحوم نے دینِ اسلام کی تبلیغ و اشاعت کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں، اور ان کی دینی خدمات اور جہدِ مسلسل کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید خبریں