واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز): امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے سن 2028 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔
امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے سن 2028 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ آنے والے موسمِ بہار میں اپنے صدارتی امیدوار ہونے کا باضابطہ اعلان کر سکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جے ڈی وینس اس حوالے سے اپنی اہلیہ اوشا وینس اور خاندان کے دیگر افراد سے مسلسل مشاورت کر رہے ہیں۔ تاہم، آئندہ انتخابات کی راہ میں ان کے لیے کچھ سیاسی چیلنجز بھی حائل ہیں جن میں حالیہ وسط مدتی انتخابات میں ریپبلیکنز کو ملنے والی شکست شامل ہے جس نے وینس کے سیاسی مستقبل کے منظرنامے کو کچھ پیچیدہ بنا دیا ہے۔
اس کے علاوہ، ایران کی جنگ سے وابستہ پالیسیز اور امور بھی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہو سکتے ہیں۔
ٹرمپ فی الحال ایران کیخلاف بڑا فوجی آپریشن دوبارہ شروع کرنےکے خواہشمند نہیں: امریکی اخبار
رپورٹس کے مطابق ریپبلیکن پارٹی کی طرف سے جے ڈی وینس کے علاوہ دیگر نمایاں شخصیات کو بھی ممکنہ صدارتی امیدواروں میں شمار کیا جا رہا ہے، جن میں سینیٹر ٹیڈ کروز اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کے نام سر فہرست شامل ہیں۔











