پیر,  16 نومبر 2026ء
آبنائے ہرمز میں مزید 2 تیل بردار جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے: پاسداران انقلاب کا دعویٰ

تہران(روشن پاکستان نیوز) خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایران کے پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز میں دو تیل بردار جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں زور دار دھماکے ہوئے۔

تہران میں فیلڈ مارشل صلح کرانے گئے، وہاں کوئی دفاعی معاہدہ نہیں تھا اور نہ میری ضرورت تھی: خواجہ آصف کا فضل الرحمان کو جواب

پاسداران انقلاب کے مطابق دونوں ٹینکر امریکی طیاروں کی نگرانی میں ہرمز کے جنوبی راستے سے گزر رہے تھے، جو تیل بردار جہاز ایران کی ہدایات پر عمل نہیں کریں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ایران کے سخت اقدامات امریکی ناکہ بندی، ایرانی قوانین کی خلاف ورزیوں کا جواب ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا پر نشر کیے گئے بیان میں پاسداران انقلاب نے مزید کہا کہ اتوار اور پیر کو اسی نوعیت کے واقعات میں مجموعی طور پر 6 آئل ٹینکروں میں آگ لگی تھی۔

مزید خبریں