اتوار,  15 نومبر 2026ء
مسلم دنیا کی 500 بااثر شخصیات کی فہرست جاری، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل پہلے نمبر پر آگئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) مسلم دنیا کی 500 بااثر شخصیات کی فہرست جاری کردی گئی، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر آگئے۔

بااثر شخصیات کی فہرست میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان بھی نمایاں ترین شخصیات میں شامل ہیں، ترک صدر رجب طیب اردوان نے پانچ بااثر ترین شخصیات میں جگہ بنالی، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

ڈیموکریٹ امیدوار عبدل السید کامیاب، امریکی تاریخ کے پہلے منتخب مسلم سینیٹر بن گئے

پاکستان سےمفتی محمد تقی عثمانی اور مولانا طارق جمیل بھی مسلم دنیا کی 500 بااثر شخصیات میں شامل ہیں۔

غزہ کے کمال عدوان اسپتال کے سابق سربراہ ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کو سال کی نمایاں مرد شخصیت،ایران کےشہر میناب میں اسکول حملے میں بچ جانے والی طالبہ فاطمہ زہرا شیخ آبادی کو سال کی نمایاں خاتون شخصیت قرار دیا گیا ہے۔

مزید خبریں