اتوار,  15 نومبر 2026ء
اٹلی کا میٹا کے خلاف ایکشن، بھاری جرمانہ عائد کر دیا

روم(روشن پاکستان نیوز) اٹلی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کی مالک کمپنی میٹا کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کی ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی نے میٹا پر 88 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کر دیا۔ میٹا پر صارفین کی نجی تصاویر اور ویڈیوز تک بغیر اجازت رسائی کا الزام ہے۔

فیس بک کی اینڈرائیڈ ایپ سے صارفین کے موبائل میں محفوظ تصاویر اور ویڈیوز تک بغیر اجازت رسائی حاصل کی جا رہی تھی۔ متعلقہ فیچر صارفین کو ذاتی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرنے کی تجاویز دیتا تھا۔

اٹلی، اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کے ہزاروں اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں، متعدد اسکول خالی کردیے گئے

اٹلی کی ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی نے کہا کہ فیس بک صارفین کو تصاویر اور ویڈیوز تک رسائی کی اجازت سے متعلق مناسب آگاہی نہیں دی گئی۔

اطالوی حکام نے میٹا کو دو ماہ میں متنازع فیچر خودکار طور پر بند کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ حکام نے کہا کہ مستقبل میں فیچر استعمال کرنے سے پہلے ہر صارف کی واضح اجازت لینا لازمی ہوگی۔

ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی کے مطابق میٹا کے متنازع فیچر سے 2 کروڑ سے زائد صارفین متاثر ہوئے۔

مزید خبریں