بدھ,  21 اکتوبر 2026ء
سہیل آفریدی کی مبینہ حراست کیخلاف درخواست پر 10 روز میں اعلیٰ حکام سے رپورٹ طلب

پشاور(روشن پاکستان نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے سہیل آفریدی کی مبینہ حراست کے خلاف درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالتی حکم کے مطابق سہیل آفریدی کی بازیابی کے لیے ان کے بھائی محمد عامر نے درخواست دائر کی جس میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سہیل آفریدی کو غیر قانونی حراست میں رکھا گیا ہے، ایمرجنسی یا گورنر راج میں بھی وزیراعلیٰ کی غیر قانونی حراست کا کوئی جواز نہیں۔

عدالت نے فریقین سے استفسار کیا کہ وزیراعلیٰ گرفتار ہیں یا کسی مقدمے میں نامزد ہیں۔

وفاقی آئینی عدالت نے بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی پشاور کی اپیل مسترد کردی، خاتون ٹیچر کے حق میں فیصلہ برقرار

عدالت نے اس حوالے سے آئی جی، سی سی پی او، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کی ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ 10 روز میں سہیل آفریدی کی موجودگی اور حیثیت سے متعلق رپورٹ جمع کرائی جائے۔

بعد ازاں کیس کی مزید سماعت 3 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

مزید خبریں