بدھ,  21 اکتوبر 2026ء
شاہد آفریدی کا صاحبزادہ فرحان کو ون ڈے ٹیم میں موقع دینے کا مطالبہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان کو ون ڈے ٹیم میں موقع دینے کا مطالبہ کردیا۔

انگلینڈ کے خلاف راولپنڈی میں سہ ملکی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی 87 رنز سے شاندار کامیابی کے بعد شاہد آفریدی نے عرفات منہاس اور حسن نواز کی کارکردگی کو سراہا۔

اماراتی پرواز میں کپتان پر چاقو سے حملہ کرنیوالا شریک پائلٹ برطانیہ میں پڑھا تھا: رپورٹ

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں صاحبزادہ فرحان کو ون ڈے ٹیم میں موقع دینے کی تجویز بھی پیش کی۔

دوسری جانب ایک اور سابق کپتان محمد یوسف نے عرفات منہاس، حسن نواز اور سعد بیگ کی کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سمیر منہاس، رضااللہ، معاذ صداقت، عاکف جاوید اور علی رضا بھی مستقبل کے بڑے اسٹارز بن سکتے ہیں۔

مزید خبریں