لاہور(راشد ملک) لاہور ڈویژن تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کا اجلاس مقامی کلب کے ہال میں منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ لاہور،قصور،ننکانہ صاحب،اور شیخوپورہ کے تائیکوانڈو نمائندوں،کوچز ،کلب انسٹرکٹرز نے شرکت کی۔اجلاس میں لاہور ڈویژن اور قصور ڈسٹرکٹ کی نئی باڈی کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ نتائج کے مطابق براۓ لاہور ڈویژن صدر وسیم شہزاد،سینئر نائب صدر راؤ علی افسر ایوبی،نائب صدور رانا اعجازشہزاد خان،شوکت علی گوندل،جنرل سیکرٹری ندیم علی جنجوعہ،ایسوسی ایٹ سیکرٹریز محمد امین کماندو،محمد شاہد کاظمی،مہر فاخر طفیل،محمد آصف،جوائنٹ سیکرٹری محمد زاہد کمبوہ اور انفارمیشن سیکرٹری جاور محمود شامل ہیں۔براۓ قصور ڈسٹرکٹ صدر چوہدری آصف علی ایڈووکیٹ،سینئر نائب صدر احسان الحق،نائب صدور استاد منیر احمد،لالہ عباس ایڈووکیٹ،ایشل فاطمہ،جنرل سیکرٹری راؤ افسر ایوبی،جوائنٹ سیکرٹری محمد اقبال رحمانی ،فنانس سیکرٹری محمد امین کمانڈو،سیکرٹری انفارمیشن ساجد علی،ایسوسی ایٹ سیکرٹریز گل مسلم ایوبی،عرفان رشیدشامل ہیں۔











