قونصل جنرل پاکستان سید مصطفیٰ ربانی نے ایوارڈ پیش کیا، پاکستانی کمیونٹی کے لیے 2022 سے 2026 تک خدمات کا اعتراف
تقریب کا آغاز MASA کے صدر وسیم عبدالرزاق طائی کے استقبالیہ خطاب سے ہوا، جس میں انہوں نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تعلیم و سماجی شعبوں میں کمیونٹی کی خدمات اور کارکردگی کو سراہا۔
تقریب کے دوران جب ناظمِ محفل سراج آدم جی نے عبدالستار ایدھی ایوارڈ کے لیے عمران مسکٹیا کے نام کا اعلان کیا تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ یہ اعزاز 2022 سے 2026 کے دوران سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے عمران مسکٹیا کی مسلسل سماجی و فلاحی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔
اس موقع پر عمران مسکٹیا نے MASA کے صدر وسیم عبدالرزاق طائی اور تنظیم کی پوری انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ عظیم سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب ایوارڈ حاصل کرنا ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔
عمران مسکٹیا کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز انہیں مستقبل میں بھی مزید لگن، خلوص اور جذبۂ انسانیت کے ساتھ فلاحی خدمات جاری رکھنے کی ترغیب دے گا۔
تقریب میں تعلیم، سماجی بہبود اور کمیونٹی کی ترقی کے لیے خدمات کو سراہا گیا، جبکہ عمران مسکٹیا کو ایوارڈ کی پیشکش سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر نمایاں رہی۔











