هفته,  10 اکتوبر 2026ء
روس میں طاعون کی وبا پھیلنے کی خبروں میں صداقت نہیں، ترجمان کریملن

ماسکو (روشن پاکستان نیوز) روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان نے کہا ہے کہ روسی علاقے سائبیریا میں طاعون کی وباء پھیلنے کی خبروں میں صداقت نہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ترجمان کریملن نے بین الاقوامی میڈیا پر روسی علاقے میں سائبیریا میں طاعون کی وبا پھیلنے سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔

ترجمان کریملن کا کہنا ہے کہ وبائی صورتحال کے حوالے سے میڈیا پر شائع زیادہ تر رپورٹیں جھوٹی ہیں۔

وفاقی ڈھانچے کے مطابق سول سروسز میں اصلاحات ناگزیر ہیں، ماہرین

ترجمان کریملن نے مزید کہا کہ طاعون سے متعلق تحقیقی ادارے کی ملازمہ کی ہلاکت کی تحقیقات میں امریکی پیشکش کا علم نہیں۔

روسی حکام کے مطابق تحقیقی ادارے کی ملازمہ کی طاعون سے ہلاکت کا ثبوت نہیں ملا اور صورتِحال قابو میں ہے۔

مزید خبریں