بدھ,  07 اکتوبر 2026ء
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خون کا عطیہ دے کر مہم کا افتتاح کر دیا

رياض(روشن پاکستان نیوز): سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے خود خون کا عطیہ دے کر سالانہ قومی خون عطیہ مہم 2026 کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (واس) کے مطابق، ولی عہد کی جانب سے اس فلاحی اقدام کا مقصد شہریوں اور ملک میں مقیم غیر ملکیوں کو اس قومی اور انسانی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دینا ہے۔

اس قومی مہم کا بنیادی مقصد ملک بھر میں رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کرنے کے رجحان کو فروغ دینا، بلڈ بینکس میں خون کے ذخائر کو مستحکم رکھنا اور ضرورت مند مریضوں کے لیے خون کی بروقت دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔

حوثیوں کا سعودی دارالحکومت ریاض کے ائیرپورٹ اور آرامکو ریفائنری کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

مہم کے دوران عوام میں باقاعدگی سے خون عطیہ کرنے کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے اور رضاکارانہ عطیات کے کلچر کو مزید تقویت دینے پر بھی خصوصی زور دیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں