ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی وزارتِ داخلہ نے ملکی اور غیر ملکی شہریوں کے لیے ایک اہم اور ہنگامی انتباہ جاری کیا ہے، جس کے تحت ملک کے دفاعی نظام، میزائلوں یا ڈرونز کو فضا میں روکنے (Intercept) کے مناظر کی ویڈیوز بنانا اور انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کرنا قانوناً ممنوع اور سنگین جرم قرار دے دیا گیا ہے
سعودی حکام کی مسجد الحرام میں خودکش بمبار کی موجودگی کی خبروں کی تردید
سعودی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کے امور پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ایسی کسی بھی فوجی یا دفاعی کارروائی کی فلم بندی کرنا، تصاویر لینا یا انہیں کسی بھی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر پھیلانا ملکی سیکیورٹی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے قانونی کارروائی کا سامنا ترجمان وزارتِ داخلہ کے مطابق، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد خواہ وہ سعودی شہری ہوں یا مقیم غیر ملکی ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔











