اتوار,  04 اکتوبر 2026ء
یمنی حکومت نے حوثیوں کیخلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا

صنعا(روشن پاکستان نیوز) یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ‘صدارتی لیڈرشپ کونسل’ (پی ایل سی) کے سربراہ رشاد العلیمی نے حوثی باغیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

رشاد العلیمی نے کہا کہ اس آپریشن کا بنیادی مقصد حوثیوں کے زیر قبضہ یمنی علاقوں کو واپس لینا اور ملک بھر میں ریاستی عملداری کو مکمل طور پر بحال کرنا ہے۔

ٹیلی ویژن پر قوم سے اپنے خطاب میں رشاد العلیمی نے کہا کہ وہ آج حوثیوں کے زیر قبضہ علاقوں کو واپس لینے اور ریاست اور اس کے اداروں کی عملداری کو وسیع کرنے کے لیے فوجی کارروائیوں کے آغاز کا اعلان کر رہے ہیں۔ انہوں نے حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں کے عوام سے اپیل کی کہ وہ یمنی مسلح افواج کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

سری لنکا ویمنز انڈر 19 ٹیم تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے فیصل آباد پہنچ گئی

صدارتی کونسل کے سربراہ نے واضح کیا کہ حوثی ملیشیا کے خلاف یہ کارروائی کشیدگی کم کرنے کے تمام پرامن مواقع اور آپشنز ختم ہونے کے بعد شروع کی جارہی ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ریاستی افواج جو بھی شہر واپس لیں گی، وہاں فوری طور پر بحالی اور تعمیر نو کا مرحلہ شروع کر دیا جائے گا۔

حوثی جنگجوؤں کو براہ راست پیغام دیتے ہوئے رشاد العلیمی نے ضمانت دی کہ جو بھی شخص ہتھیار ڈال دے گا، اسے محفوظ واپسی اور عام معافی فراہم کی جائے گی۔

مزید خبریں