بدھ,  23  ستمبر 2026ء
حافظ آباد کے پٹوار خانوں میں پرائیویٹ منشیوں کی مبینہ اجارہ داری

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)پٹوار خانوں میں پرائیویٹ منشیوں کے مبینہ طور پر سرکاری ریونیو ریکارڈ تک رسائی رکھنے اور مختلف کیسز کی رپورٹس تیار کرتے ہیں، شہریوں کے مطابق متعدد کھاتے مبینہ طور پر بلاوجہ بلاک ہونے سے فردات کے حصول اور زمینوں کے معاملات میں انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔ بعض شہریوں کا الزام ہے کہ رپورٹس کی تیاری کے عوض مبینہ طور پر بھاری رقوم طلب کی جاتی ہیں، جبکہ پٹواریوں سے براہِ راست ملاقات بھی مشکل ہوتی ہے۔بعض معاملات میں پرائیویٹ منشی مبینہ طور پر پٹواری کی جگہ دستخط اور مہر استعمال کرتے ہیں اور سرکاری دوروں کے دوران افسران کو ریکارڈ سے متعلق بریفنگ بھی دیتے ہیں۔افسرانِ بالا کی خاموشی ہے، پرائیویٹ منشیوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں، جبکہ دوسری جانب موضع گڑھی اعوان اور حافظ آباد کا پٹوار خانہ دفاتر سمیت متعدد پٹوار خانہ دفاتر پرائیویٹ جگہوں پر قائم ہیں جہاں یہ پرائیویٹ منشی کھاتے تک گھروں کو لے جاتے ہیں اس حوالے غیر محفوظ ہاتھوں سرکاری دستاویزات کا جانا انتہائی خطرناک ہے شہر کے کئی علاقوں میں مختلف کھاتہ جات کو بلاوجہ بلاک کر کے مسائل پیدا کیے جاتے ہیں جو یہ پرائیویٹ منشی رشوت لیکر خود ہی ان بلاک بھی کر دیتے ہیں شہریوں کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب سے مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے

مزید خبریں