بدھ,  16  ستمبر 2026ء
پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ تجارتی خسارہ کم ہوگیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ تجارتی خسارہ کم ہوگیا۔

پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ تجارتی خسارہ رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں 18.37 فیصد کمی کے بعد 47 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہ گیا جب کہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ خسارہ 57 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا۔

ایران نے امریکی پابندیوں سے بچنے کیلئے چین سے بارٹر تجارت شروع کردی

حکومتی ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ جولائی، اگست 2026 میں سعودی عرب کے لیے پاکستان کی برآمدات 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہیں اورگزشتہ سال اسی مدت میں برآمدات 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھیں۔

یوں گزشتہ 2 ماہ میں سعودی عرب کے لیے پاکستانی برآمدات میں 3.92 فیصد کی کمی ہوئی۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سعودی عرب سے پاکستان کی درآمدات میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

مزید خبریں