مظفرآباد(روشن پاکستان نیوز) آزاد کشمیر میں سڑک کے کلیئرنس آپریشن کے دوران فسادیوں کے حملے میں ایک رینجرز اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔
سرساوہ تا تراڑ کھل سڑک کی کلیئرنس کے دوران فسادی جتھے کے اسنائپرز نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں رینجرز اہلکار شاہ نواز سینے پر گولی لگنے سے شہید ہوئے۔ لانس نائیک بلال بھی کندھے پرگولی لگنےسے شدید زخمی ہو گئے۔
فسادی جتھے کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکار شاہ نواز کا تعلق خیرپور سندھ سے ہے۔ آمدورفت میں مشکلات اور غذائی قلت کے پیش نظر بند راستے کھولنے کیلئے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔











