اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے قوم کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
اپنے پیغام میں سحر کامران نے دعا کی کہ عید میلاد النبی ﷺ کا بابرکت موقع سب کے لیے امن، ہم آہنگی، خوشی، خوشحالی اور اچھی صحت کا باعث بنے۔
عطا تارڑ کی سحر کامران سے ملاقات، قائمہ کمیٹی واقعے پر معذرت
انہوں نے دعا کی کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ ہم سب پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور پاکستان کو دائمی امن و خوشحالی عطا کرے۔ آمین۔











