کیف (روشن پاکستان نیوز) یوکرین کے وسطی شہر کریوی ریح میں قائم ایک شاپنگ سینٹر پر روس کے دہرے ڈرون حملے میں 16 افراد ہلاک اور 130 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
علاقائی گورنر کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں، جب کہ ملبے تلے مزید افراد کی موجودگی کا خدشہ بھی ہے۔
روس کے یوکرین پر نئے فضائی حملے، اسٹیل پلانٹ تباہ، یوکرین کا ماسکو پر جوابی ڈرون حملہ
امدادی کارکن ملبہ ہٹانے اور ممکنہ طور پر پھنسے افراد کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔ یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے حملے کو انتہائی مذموم اور قابل مذمت قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے ڈرون حملے کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد ایک دوسرا روسی ڈرون بھی شاپنگ سینٹر سے ٹکرایا، جس کا مقصد بظاہر امدادی کارکنوں کو بھی نشانہ بنانا تھا۔ واضح رہے کریوی ریح صدر زیلنسکی کا آبائی شہر بھی ہے۔











