اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملک میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 200 روپےکا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 4200 روپے اضافےکے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 63 ہزار 936 روپے ہوگئی ہے۔
دس گرام سونےکا بھاو 3 ہزار 601 روپے اضافے سے 3 لاکھ97 ہزار 750 روپے ہوگیا ہے۔
عالمی بازار میں سونےکا بھاو 42 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 415 روپے ہوگیا ہے۔











