ہنگو(روشن پاکستان نیوز) ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 7 اگست کو بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، دہشت گرد متعدد شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کیپٹن حمزہ نے جوانمردی نے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، کیپٹن حمزہ اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے خوارج کا مسلسل تعاقب کر رہے تھے۔
کراچی، پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، ایک اہلکار شہید
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے میں کسی بھی دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، دہشت گردی کےخاتمے کے لیے مؤثر انسدادِ دہشتگردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی، بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں قوم کے تحفظ اور سلامتی کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔











