ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اہم دفاعی معاہدے کے بعد سعودی دارالحکومت ریاض کی بلند ترین عمارت کنگڈوم ٹاور کو تینوں ممالک کے قومی پرچموں سے سجا دیا گیا۔
سعودی عرب کے کنگڈم ٹاور پر سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے پرچموں کی خوبصورت منظرکشی تینوں برادر ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون اور مضبوط تعلقات کی عکاسی کر رہی ہے۔
سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پا گیا
تینوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدے کو خطے میں باہمی تعاون اور مشترکہ سلامتی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ریاض کی معروف عمارت پر تینوں ممالک کے پرچموں کی موجودگی نے اس اتحاد کی اہمیت کو مزید اجاگر کر دیا ہے۔











