ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، معاہدے کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر مسلح حملے کو تینوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
مکہ مکرمہ میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سعودی عرب پہنچے۔
ولی عہد اور وزیراعظم سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان نے ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف کا مکہ مکرمہ کے الصفا پیلس میں استقبال کیا، جہاں مکہ مکرمہ سربراہ اجلاس برائے مشترکہ دفاع منعقد ہوا۔
اجلاس میں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات، مشترکہ مفادات اور دفاعی تعاون سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔
پاکستان۔ترکیہ برادرانہ تعلقات کو معاشی خوشحالی میں بدلنے کا وقت آ گیا ہے: ہارون اختر خان
اعلامیے کے مطابق تینوں ممالک کے تاریخی تعلقات، اسلامی اخوت اور مشترکہ تزویراتی مفادات کی بنیاد پر مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے گئے
معاہدے کا مقصد تینوں ممالک کی اجتماعی سلامتی کو مزید مضبوط بنانا، خطے اور اس سے باہر امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینا۔
معاہدے کی اہم شق کے مطابق سعودی عرب، پاکستان یا ترکیہ میں سے کسی ایک ملک پر ہونے والا مسلح حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا، جبکہ معاہدے میں تینوں ریاستوں کے درمیان دفاعی تعاون کے تمام شعبوں کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا











