لندن(روشن پاکستان نیوز) برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم نے گرومنگ گینگز کے ارکان کی ممکنہ جلد رہائی پر فوری نظر ثانی کا حکم دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوری لیڈر کیمی بیڈینوک نے اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ بچوں سے جنسی زیادتی میں ملوث افراد بھی جلد رہا ہوسکتے ہیں۔
برطانیہ: دل کے مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری، روزانہ استعمال کی نئی دوا کی منظوری
ترجمان وزیراعظم کے مطابق کیسز کا فوری طور پر جائزہ لیا جارہا ہے، پہلے مرحلے میں ان مجرموں کی شناخت کی جائے گی جنہیں رہا کیا جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ حکومت نے جیلوں میں گنجائش پیدا کرنے کیلئے 5 ہزار قیدیوں کی رہائی کا منصوبہ تیار کیا ہے۔











