اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ایڈووکیٹ امجد حسین نے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر و پاکستان کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کنوینر غلام محمد صفی اور دیگر حریت رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مسئلہ جموں و کشمیر، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، انسانی حقوق اور خطے میں امن و استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آزاد کشمیر میں نفرت کی سیاست اور خونریزی روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، زبیر احمد جرال
اعلامیے کے مطابق شرکاء نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاسی و انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ وزیراعلیٰ امجد حسین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا کے امن سے جڑا ایک اہم بین الاقوامی تنازع ہے، جس کا منصفانہ حل کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے۔ حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی نے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے لیے پاکستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کو سراہتے ہوئے اقوام متحدہ سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی اپیل کی۔











