منگل,  21 جولائی 2026ء
برطانیہ کے نئے وزیراعظم کا بالغ شہریوں کیلئے مجوزہ ڈیجیٹل آئی ڈی منصوبہ ختم کرنے کا اعلان

لندن(روشن پاکستان نیوز) برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم اینڈی برنہم نے تمام بالغ شہریوں کے لیے مجوزہ ڈیجیٹل آئی ڈی منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اینڈی برنہم نے تمام بالغ شہریوں کے لیے مجوزہ ڈیجیٹل آئی ڈی منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، اس منصوبے کے لیے رکھے گئے فنڈز اب مہنگائی کم کرنے اور عوامی فلاحی اقدامات پر خرچ ہوں گے۔

لندن میں کھڑکی سے گرتی بچی معجزانہ طور پر بچ گئی، پولیس اہلکار اور شہری ہیرو بن گئے

نئے وزیراعظم نے عوامی مخالفت اور بڑی دستخطی مہم کے بعد ڈیجیٹل آئی ڈی اسکیم کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

برنہم شمالی سمندر میں تیل اور گیس کی موجودہ ڈرلنگ سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے بھی حامی ہیں۔

دوسری جانب کنزرویٹو رہنما کیمی بیڈنوک نے برنہم کی معاشی اور توانائی پالیسیوں کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دے دیا۔

مزید خبریں