بدھ,  15 جولائی 2026ء
پنجاب میں میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ، متعدد سینئر افسران تبدیل

لاہور(روشن پاکستان نیوز)  پنجاب میں سینئر بیوروکریٹس، ڈائریکٹر جنرلز ور ڈپٹی کمشنرز کے تقرر و تبادلے کردیئے گئے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبائی انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے متعدد سینئر بیوروکریٹس، ڈائریکٹر جنرلز ور ڈپٹی کمشنرز کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق میں تبادلے اور تقرریاں کی تفصیلات بتائی گئی ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کا تبادلہ کر کے انہیں ڈی جی انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ ڈی جی پی ایچ اے منصور احمد کو نیا ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید کو ڈی جی ’ستھرا پنجاب‘ تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ان کی جگہ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ کو نیا ڈی جی پی ڈی ایم اے لگا دیا گیا ہے۔

انتظامی سہولت کے پیشِ نظر صوبے کے متعدد اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کر دیے گئے ہیں ، جس کے تحت ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی کا تبادلہ کر کے انہیں چیف آف دی سیکشن پی اینڈ ڈی بورڈ تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ ایل ڈی اے اویس مشتاق کو نیا ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ماہم آصف ملک کو ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کر دیا گیا جبکہ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید کو ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ پنجاب مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ان کی جگہ ایڈیشنل سیکرٹری اریگیشن پنجاب محمد اکرم ملک کو ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ لگایا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر انتخابات 2026 کے لیے سنٹرل پنجاب کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دے دی

ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر کو ایڈیشنل سیکرٹری ایری گیشن تعینات کر کے ڈی جی ستھرا پنجاب بابر الدین کو نیا ڈپٹی کمشنر جھنگ لگا دیا گیا جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن حنا ارشد کو ڈپٹی کمشنر خانیوال تعینات کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر کو ایڈیشنل سیکرٹری صحت اور پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ لگا دیا گیا ہے، جبکہ سیکرٹری بورڈ آف ریونیو رعنا حمید کو ان کی جگہ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ پنجاب سید محمد عباس شاہ کو ڈپٹی کمشنر بہاولنگر تعینات کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں