کینساس (روشن پاکستان نیوز): سوئٹزرلینڈ کے خلاف کوارٹر فائنل میچ میں ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی کی پرتگالی ریفری سے تلخ کلامی ہو گئی۔
آج فیفا ورلڈ کپ 2026 کا سنسنی خیز کوارٹر فائنل میچ ارجنٹینا اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان کھیلا گیا۔ میچ کے دوران دفاعی چیمپئن کپتان لیونل میسی کی میچ میں ریفری کے فرائض انجام دینے والے جواو پینیرو سے تلخ کلامی ہو گئی۔
سوشل میڈیا پر میچ کی کئی ایسی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئیں، جس میں اسٹار فٹبالر کے چہرے پر سخت غصے کے آثار نمایاں ہیں اور انہوں نے اپنی انگلی ریفری کے چہرے کی جانب اٹھا رکھی ہے۔
ویڈیوز میں دونوں کے درمیان تلخ کلامی کے مناظر بھی دکھائی دیے۔
ایمباپے نے فیفا ورلڈ کپ میں منفرد ریکارڈ بنا لیا، گولڈن بوٹ کیلیے میسی سے مقابلہ
”ای ایس پی این” کے مطابق میسی نے ریفری سے کہا کہ میں آپ سے احترام کے ساتھ بات کر رہا ہوں۔ تو آپ بھی مجھ سے احترام کے ساتھ بات کریں، اور میری بے عزتی نہ کریں۔
واضح رہے کہ میچ مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا، جس کے باعث فیصلہ اضافی وقت میں ہوا اور ارجنٹینا نے دو گول داغ کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔











