اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) کی سابق سیکرٹری جنرل اور ممبر فیڈرل ایگزیکٹو کونسل (ایف ای سی) محترمہ فوزیہ شاہد کے شوہر شاہد عثمانی کو بدھ کے روز میڈیا ٹاؤن اسلام آباد کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ نمازِ جنازہ میں صحافتی، سماجی اور عوامی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
نمازِ جنازہ میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ، سیکرٹری فنانس لالہ اسد پٹھان، پی ایف یو جے کے سابق سیکرٹری جنرل اور ممبر ایف ای سی ناصر زیدی، نیشنل پریس کلب کے سابق صدور شکیل انجم، طارق چوہدری اور اظہر جتوئی، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کے سابق صدور عامر سجاد سید، علی رضا علوی، وقار ستی، طارق علی ورک اور مبارک زیب، آر آئی یوجے کے جنرل سیکرٹری راجہ بشیر عثمانی، سیکرٹری فنانس اظہار خان نیازی، نیشنل پریس کلب کے سیکرٹری فنانس عابد عباسی، سینئر جوائنٹ سیکرٹری سید شیراز گردیزی، جوائنٹ سیکرٹری سید عون شیرازی، کشمیر جرنلسٹس فورم کے صدر عرفان سدوزئی، ممبر ایگزیکٹو باڈی آر آئی یوجے فرحان خان سینئر صحافی عامر محبوب، جہانگیر منہاس، زمان مغل، سردار حمید، اعجاز عباسی، عبدالوحید چوہدری، عامر بٹ، مدثر چوہدری، گلزار خان، المدار حسین، سردار عاشق، حامد حبیب، نعیم اللہ، اللہ داد صدیقی، عزیز ملک، نعیم محبوب، زاہد خان، شمشاد مانگٹ، خالد احمدشاہ رضا احمد شاہ طاہر شاہ سمیت صحافتی برادری، مرحوم کے عزیز و اقارب، دوست احباب اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
صحافی نعیم قریشی کے والد کی راولپنڈی میں نمازِ جنازہ، صحافتی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی
اس موقع پر شرکاء نے محترمہ فوزیہ شاہد اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم شاہد عثمانی کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور تمام اہلِ خانہ کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم شاہد عثمانی کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔











