بدھ,  08 جولائی 2026ء
وزیراعظم کا عبدالستار ایدھی کی دسویں برسی پر شاندار خراجِ عقیدت، خدمات کو ہمیشہ یاد رکھنے کا عزم

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کو دسویں برسی پر شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی شہرت یافتہ سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی دسویں برسی کے موقع پر انہیں شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عبدالستار ایدھی جیسی انسان دوست شخصیت بلا شبہ پاکستانی قوم کا فخر اور ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔

وزیراعظم نے اپنے خصوصی پیغام میں عبدالستار ایدھی کی گرانقدر قومی اور فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی نے رفاہِ عامہ کے جس پرخلوص جذبے سے انسانیت کی خدمت کی، وہ ہماری سماجی تاریخ کا ایک غیر معمولی اور سنہرا حصہ ہے۔

نیتن یاہو جانتے ہیں کہ ‘باس’ کون ہے، اسرائیلی وزیراعظم سے ممکنہ ملاقات سے قبل ٹرمپ کا بیان

انہوں نے مزید کہا “عبدالستار ایدھی نے اپنی عملی زندگی سے یہ ثابت کیا کہ کوئی بھی فرد اگر سچے جذبے کے ساتھ کام کرے تو وہ معاشرتی اصلاح میں ایک انتہائی تعمیری اور بڑا کردار ادا کر سکتا ہے۔،ان کی شخصیت اور اصول ہماری نوجوان نسل کے لیے ایک بہترین مشعلِ راہ اور قابلِ تقلید ہیں۔”

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ عبدالستار ایدھی کی بے لوث عوامی خدمات نے پاکستانی معاشرے میں رواداری، محبت اور مثبت انسانی اقدار کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا اور انہوں نے ذات پات، رنگ اور نسل سے بالاتر ہو کر دکھی انسانیت کی خدمت کی بنیاد رکھی جس کی مثال دنیا بھر میں نہیں ملتی۔

مزید خبریں