نوٹنگھم (روشن پاکستان نیوز) پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے بھارتی سورماؤں بدترین شکست کا مزہ چکھا دیا۔
نوٹنگھم میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کے خلاف بھارت کی پوری ٹیم صرف 76 رنز پر ڈھیر ہوگئی، یہ بھارت کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی شکست ہے۔
دوسرا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹ پر 201 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 76 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اس طرح میچ میں بھارت کو 125 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پانچ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔











