لاگویرا(روشن پاکستان نیوز) وینزویلا کی عبوری صدر روڈریگز کا کہنا ہے کہ زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 2600 تک پہنچ گئی ہے۔
صدر روڈریگز کے مطابق ریاست لاگویرا میں تقریباً تمام سرکاری اہلکار زلزلوں میں جان کی بازی ہار گئے، زلزلے کے باعث 189 عمارتیں مکمل تباہ ہو گئیں۔
انہوں نے کہا کہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، امدادی کارروائیاں ختم نہیں کیں، آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر 20 کروڑ ڈالر کا تعمیر نو فنڈ قائم کیا جا رہا ہے۔
چین کے صوبے سیچوان میں 5.2 شدت کا زلزلہ
عبوری صدر وینزویلا روڈریگز کے مطابق آئی ایم ایف اور عالمی بینک نے مالی امداد اور قرض کی پیشکش کی ہے، آئی ایم ایف فنڈ سے جاری ہونے والی رقم گھروں کی تعمیر کے لیے استعمال کی جائے گی۔
خیال رہے کہ وینزویلا میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں زخمیوں کی تعداد 11 ہزار تک پہنچ چکی ہے جبکہ 43 ہزار سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق زلزلہ متاثرین کی تعداد 68 لاکھ تک ہوسکتی ہے۔











