ریاض (وقار نسیم وامق) پاکستان پیپلزپارٹی مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس کا کہنا ہے کہ عرب ریاستوں میں مقیم پاکستانی ملکی سرمایہ اور فخر ہیں جنھوں نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کا فریضہ انجام دیا ہے۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں پیپلزپارٹی کے سنئیر رہنما مشتاق بلوچ کی جانب سے میاں منیر ہانس کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں پیپلزپارٹی کے عہدیدار اور اراکین شریک ہوئے۔
اس موقعہ پر پیپلزپارٹی مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس اور سنئیر رہنما مشتاق بلوچ کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری نے ہمیشہ پاکستان کی بہتری کے لیے کام کیا ہے اور بلاول بھٹو زرداری نوجوان نسل کے اہم لیڈر بن کر ابھرے ہیں اور ہم انکی رہنمائی اور لیڈرشپ میں متحد ہیں جبکہ اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں مقیم ہم وطنوں نے سب سے زیادہ زرمبادلہ بھیج کر ملکی معیشت کو مضبوط بنا رہے ہیں۔
تقریب سے وسیم ساجد، رانا عدیل، قریب اللہ خان سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔











