جمعرات,  02 جولائی 2026ء
ایمباپے نے فیفا ورلڈ کپ میں منفرد ریکارڈ بنا لیا، گولڈن بوٹ کیلیے میسی سے مقابلہ
ایمباپے نے فیفا ورلڈ کپ میں منفرد ریکارڈ بنا لیا، گولڈن بوٹ کیلیے میسی سے مقابلہ

نیویارک(روشن پاکستان نیوز): فرانسیسی کپتان ایمباپے نے سویڈن کے خلاف میچ میں منفرد عالمی ریکارڈ بنا لیا جب کہ گولڈن بوٹ کیلیے سپر اسٹار میسی سے مقابلہ ہے۔

نیویارک میں کھیلے گئے ناک آؤٹ مرحلے میں فرانس نے سویڈن کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ میچ کے ہیرو فرانسیسی کپتان کیلیان ایمباپے تھے، جنہوں نے دو شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح یاب کرایا۔

اس کے ساتھ ہی ایمباپے نے فیفا ورلڈ کپ میں منفرد ریکارڈ بنا لیا۔ وہ فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں اب تک ناک آؤٹ مرحلے میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ایمباپے کے ناک آؤٹ مرحلے میں گول کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔

فٹبال مقابلوں میں کارڈز کیلئے پیلے اور سرخ رنگ کا انتخاب کیوں کیا گیا؟

اس کے علاوہ ایمباپے کے رواں فیفا ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر گول کی تعداد 6 ہو گئی ہے، ان سے آگے صرف دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی ہیں، جن کے مجموعی گول کی تعداد 7 ہے۔

رواں ورلڈ کپ میں گولڈن بوٹ حاصل کرنے کے لیے اب لیونل میسی اور کیلیان ایمباپے قریب ترین حریف بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ہر فیفا ورلڈ کپ میں گولڈ بوٹ اس کھلاڑی کو دیا جاتا ہے، جس نے کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کیے ہوں۔

اس کے علاوہ لیونل میسی اور ایمباپے کے درمیان ورلڈ کپ ایونٹس میں مجموعی گول کا بھی مقابلہ ہے۔ میسی نے اب تک کھیلے گئے ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں مجموعی طور پر 19 گول کیے ہیں جب کہ فرانسیسی کپتان کے گولز کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔

مزید خبریں