اسلام آباد (سعد عباسی) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کا ایس ایس پی سکیورٹی/آپریشنز سلیمان ظفر کے ہمراہ بری امام اور شاہ اللہ دتہ امام بارگاہوں اور جلوس روٹس کا تفصیلی دورہ۔ ایس ایس پی آپریشنز نے زونل ایس پیز، ایس ایچ اوز اور دیگر افسران کے ہمراہ جلوس روٹس اور سکیورٹی انتظامات کا ازخود جائزہ لیا
اسلام آباد پولیس محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر متحرک ہے
محرم الحرام کے دوران بین المسالک ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے ویژن کے مطابق محرم الحرام کے دوران پُرامن ماحول اور فول پروف سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، تمام افسران جلوسوں اور مجالس کے دوران الرٹ رہتے ہوئے تمام سکیورٹی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں، اسلام آباد پولیس کے 11 محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی کے جامع اور مربوط انتظامات مکمل ہیں











