اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) کھیل کے شائقین کو آج ایک بار پھر روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو میدان میں لڑتا دیکھیں گے۔
برطانیہ میں کھیلی جا رہی پروہاکی لیگ میں آج روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ ہوگا جو لندن میں کھیلا جائے گا۔
برطانیہ میں پناہ گزینوں کیلئے قانون مزید سخت کردیا گیا
دونوں ٹیمیں ہاکی کے میدان میں 14 اکتوبر 2025 کے بعد مد مقابل آئیں گی۔ اس سے قبل سلطان آف جوہر کپ میں روایتی حریفوں کا مقابلہ تین، تین گول سے برابر رہا تھا۔
تاہم آج کے میچ میں گرین شرٹس کو پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ سفیان خان اور مین اسٹرائیکر حنان شاہد کی کمی محسوس ہوگی، دونوں فٹنس مسائل کی وجہ سے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔
ان دونوں کی عدم موجودگی میں پاکستانی فارورڈ لائن اور پنالٹی کارنر کے شعبے میں قومی ٹیم کی کمزوریاں مخالفین پر کھل کر سامنے آئی ہیں۔











