شیخوپورہ (روشن پاکستان نیوز) سیٹ تبدیل نہ کرنے پر ٹریفک وارڈن نے مسافر کو گولی ماردی اور موقع سے فرار ہوگیا تاہم واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے بتی چوک میں مسافر وین کی اگلی سیٹ پر بیٹھنے کے تنازع پر ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک ٹریفک وارڈن نے تکرار کے بعد مسافر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
پیزا ڈیلیوری کے بہانے بلا کر نوجوان کو سر میں گولیاں مار دی گئیں
پولیس نے بتایا کہ وین کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھنے کے معاملے پر مسافر امجد اور ٹریفک وارڈن رانا شکیل کے درمیان جھگڑا ہوا، جس پر غصے میں آکر وارڈن نے اپنا پسٹل نکالا اور مسافر پر گولی چلا دی۔
زخمی مسافر کو فوری طور پر تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم واقعے کے بعد ملزم رانا شکیل موقع سے فرار ہو گیا۔
ڈی پی او بلال ظفر شیخ کے احکامات پر بی-ڈویژن تھانے میں ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔











