جھنگ(روشن پاکستان نیوز) جھنگ میں سرگودھا روڈ کے قریب ماں نے تین بچیوں سمیت دریائے جہلم میں چھلانگ لگادی۔
نجی ٹی وی کے مطابق مقامی افراد نے خاتون کو بحفاظت بچا لیا جبکہ بچیوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ڈوبنے والی بچیوں میں تین سالہ مریم، 7 سالہ صدف اور 10 سال کی ثانیہ شامل ہیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون نے گھریلو جھگڑے پر بچیوں سمیت دریا میں چھلانگ لگائی ہے۔
بجٹ میں خواتین کو با اختیار بنانے کا موقع ضائع کر دیا گیا، ثمینہ فاضل
بعدازاں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے بچیوں کی تلاش کے لییے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیا ہے۔
مریم نواز نے ڈی سی جھنگ کو سرچ آپریشن کی ذاتی نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔











