اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے 5 اور 10 مرلہ کے گھر خریدنے والے شہریوں کے لیے ٹیکسوں میں واضح کمی کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مالی سال 2026-27 کا بجٹ عوامی ریلیف پر مبنی ہے جو 10 مرلے کا گھر خریدنا یا بیچنا چاہتے ہیں ان پر ٹیکس کم کیا گیا ہے۔
وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ 12 انڈسٹریز سے ہاؤسنگ سیکٹرز چلتے ہیں ان سب کو ریلیف دیا گیا ہے ، وفاقی حکومت نے رئیل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے “وزیراعظم اپنا گھر اسکیم” کے تحت اب تک 90 ارب روپے جاری کر دیے ہیں تاکہ عوام کو چھت کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔
تمام ایکسپورٹرزکیلئےسپرٹیکس ختم کردیاگیا، ایکسپورٹرزیادہ منافع کمائےگاتوزرمبادلہ کےذخائربڑھیں گے اور اس بجٹ میں سب کوفائدہ دیاگیاہے، یہ پوزیٹو،ریلیف کابجٹ ہےخوشحالی کاآغازہوچکاہے،عطاتارڑ
سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان ایک وقت میں معاشی ڈیفالٹ کے انتہائی قریب پہنچ چکا تھا اور ملک کے تمام معاشی اشاریے نچلی ترین سطح پر تھے، اس مشکل ترین دور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے آگے بڑھ کر نواز شریف کے وژن کے مطابق معیشت کو سنبھالا دیا۔
بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
انہوں نے یاد دلایا کہ جب شہباز شریف نے وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالا، تو حکومت کو اس وسیع تر بحران کو مینیج کرنے کے لیے متعدد چیلنجز کا سامنا تھا، لیکن انتھک کوششوں سے معیشت کو استحکام کی راہ پر گامزن کیا گیا۔
عطاتارڑ نے کہا کہ وزیراعظم،وزیرخزانہ،فیلڈمارشل نےبھرپورکاوشیں کی ہیں ، ایک ٹیم ورک کےنتیجےمیں ہم خوشحالی اورترقی کی طرف جارہےہیں۔
عطاتارڑنے مزید کہا کہ کچھ لوگوں نےسوال کیابی آئی ایس پی کابجٹ زیادہ اورتعلیم کاکام کیوں ہے، بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم838ارب روپےکی ہے، خواتین کےذریعےایک کروڑسےزائدخاندانوں کواس میں رقم ملتی ہے۔











