مسیحی کمیونٹی کو درپیش سماجی تعلیمی، معاشی مسائل کے حل کیلئے مشترکہ جدوجہد کی جائیگی، پاسٹر سیمسن سہیل

یونائیٹڈ سول سوسائٹی فورم کا قیام مسیحی برادری کے لیے ایک نئے باب کا آغاز ہے، اشرف مل

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) یونائٹیڈ کونسل آف چرچز(یو سی سی)کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاسٹر سیمسن سہیل نےمسیحی برادری کے اتحاد کے حوالے سےمنعقدہ افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے خواتین و حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا ہے کہ اس فورم کا بنیادی مقصد پاکستان کی مسیحی برادری کو ایک متحد پلیٹ فارم پر اکتفا کرنا ہے تاکہ باہمی تعاون کو فروغ دیا جا سکے،اجتماعی قیادت کو مضبوط بنایا جا سکے اور مسیحی کمیونٹی کو درپیش سماجی تعلیمی، معاشی اور دیگر مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد کی جاسکے،پاکستان پارٹنرشپ انیشیٹووکے چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر اشرف مل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونائیٹڈ سول سوسائٹی فورم (یو سی ایس ایف) کا قیام مسیحی برادری کے لیے ایک نئے باب کا آغاز ہے، جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے رہنماءاورپیشہ در افراد ایک آواز بن کر اتحاد وقار، با اختیاری اور مثبت سماجی تبدیلی کے لیے مل کر کام کریں گے،یونائٹیڈ کونسل آف چرچز اور پاکستان پارٹنرشپ انیشیٹوو کے اشتراک سے مسیحی برادری کے اتحاد کے حوالے سے افتتاحی تقریب اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، پروگرام کی قیادت مسٹر اشرف مل، چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان پارٹنرشپ انیشیٹوو (پی پی آئی) ایگزیکٹو ڈائریکٹریو سی سی پاسٹر سیمسن سہیل نے کی، فورم میںمسیحی معاشرے کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جن میں این جی اوز کے نمائندگان، کاروباری شخصیات کلیسیائی رہنماء، مذہبی شخصیات سرکاری افسران، میڈیا نمائندگان، نرسز، وکلا، سماجی کارکنان نوجوان رہنما اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔ تمام شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ اتحاد، اشتراک اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے مسیحی برادری کی ترقی اور با اختیاری کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔تقریب کا ایک خاص حصہ مسیحی برادری کے ان گمنام پیروز کو خراج تحسین پیش کرنا تھا جنہوں نے خاموشی سے اپنی خدمات کے ذریعے معاشرے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان افراد کو ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں تعریفی شیلڈز پیش کی گئیں،تقریب میں نمایاں مہمانوں میں پادری اشکناز آصف، بشب جاوید صدیق، پادری شہباز بوٹا، اسٹیفن جان، مس سلویہ ڈینیئل، مس یاسمین جوزف ،مس لبنیٰ یونس سمیت متعدد سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

مزید خبریں