جمعرات,  11 جون 2026ء
بلفاسٹ میں کشیدگی، اضافی پولیس تعینات، پبلک ٹرانسپورٹ معطل، مظاہرین پر واٹر کینن کا استعمال

بلفاسٹ (روشن پاکستان نیوز) شمالی آئرلینڈ کے دارالحکومت بلفاسٹ میں سکیورٹی خدشات اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث شہر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ سروسز عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق مختلف علاقوں میں احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے بعد صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے اضافی پولیس اہلکار سڑکوں پر تعینات کیے گئے۔ کئی مقامات پر مشتعل افراد اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ہینری نوواک کیس کے بعد برطانیہ میں کرپان اور چاقو قوانین پر نئی بحث چھڑ گئی

صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔ سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد شہر میں امن و امان کی بحالی اور مزید نقصان سے بچاؤ ہے۔

ٹرانس لنک کے مطابق بس اور ٹرین سروسز کو احتیاطی طور پر بند کیا گیا ہے تاکہ مسافروں اور عملے کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں سے دور رہیں، افواہوں پر توجہ نہ دیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔

مزید خبریں