اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ق) کی سینیئر رہنما امنہ خانم نے مظفرآباد کے قریب پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا۔ وطن کے دفاع اور قومی خدمات کے دوران جانوں کا ضیاع پوری قوم کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے۔ انہوں نے حادثے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اس غم کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
امنہ خانم نے شہداء کے درجات کی بلندی، اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے افسران اور جوان ملک کے تحفظ اور سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں جنہیں پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے حادثے کی مکمل تحقیقات کرنے اور حقائق قوم کے سامنے لانے کا مطالبہ بھی کیا۔











