اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) امریکا نے ایرانی فٹ بال ٹیم کو ویزے جاری کردیے تاہم تکنیکی و انتظامی عملے کے کچھ ارکان کو امریکا نے ورلڈ کپ ویزے جاری نہیں کیے گئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں وائٹ ہاؤس حکام نے کہا کہ ایران کی فٹ بال ٹیم کو ورلڈ کپ مقابلوں کےلیے امریکا میں داخلے کے ویزے جاری کردیے گئے ہیں۔
پنجاب میں مارکیٹوں اور شادی ہالز کے اوقات کار تبدیل، نیا نوٹیفکیشن جاری
دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی فٹ بال ٹیم کے تکنیکی و انتظامی عملے کے کچھ ارکان کو امریکا نے ورلڈ کپ ویزے جاری نہیں کیے۔
ایران کی فٹ بال ٹیم ورلڈ کپ میں اپنے گروپ جی کا پہلا میچ 15 جون کو نیوزی لینڈ سے لاس اینجیلس میں کھیلے گی۔
ایرانی فٹبال ٹیم کا لاس اینجیلس میں ہی بیلجیئم کی ٹیم سے بھی مقابلہ ہوگا، اس کے بعد سیاٹل میں ایرانی ٹیم کا مصر سے مقابلہ ہوگا۔











