راولپنڈی (روشن پاکسستان نیوز)فاطمہ جناح یونیورسٹی میں الولایت آرگنائزیشن((AL Wilayat Organization کے ڈائریکٹر سید علی حیدر کی جانب سے انکوائری کمیٹی، سیکشن 3(2) پروٹیکشن اگینسٹ ہراسمنٹ ایٹ ورک پلیس ایکٹ 2010 کے تعاون سے،“جوائنٹ فورسز الائنس”کے قیام اور اعلان حوالے سے پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ اس اہم اقدام کا مقصد خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانا، ہراسمنٹ کے خلاف کام کرنے والے تمام متعلقہ اداروں اور فورسز کو ایک پلیٹ فارم پر لانا، اور عوام و اداروں کے درمیان مؤثر رابطے کو فروغ دینا ہے۔
تقریب کی مہمانِ خصوصی رکنِ قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ اورنگزیب تھیں پینل میں مختلف اداروں کی نمائندگی کرتے ہوئے ایس ایچ او ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن اسلام آباد مریم نثار، اسسٹنٹ رجسٹرار FOSPAH انیسہ زیب، ویمن پروٹیکشن آفیسر عقیلہ تسنیم، ایس ایچ او ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن راولپنڈی بشریٰ بتول، جبکہ سابق ڈی جی ایف آئی اے نواب الحق ندیم نے بطور پینل سپروائزر شرکت کی یہ پینل خواتین کو فوری رہنمائی، قانونی معاونت اور تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ فورسز اور عوام کے درمیان اعتماد اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔ اعلان کے بعد یہ پینل ملک بھر کے تعلیمی اداروں کا دورہ کرے گا تاکہ طلبہ و طالبات میں آگاہی پیدا کی جا سکے اور خواتین کے تحفظ سے متعلق دستیاب سہولیات اور قانونی حقوق کے بارے میں معلومات فراہم کی جا سکیں۔











