جمعرات,  04 جون 2026ء
وزارت داخلہ کیلئے 16، اراکینِ پارلیمنٹ کیلئے 72 ارب تجویز! بجٹ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے لیے ایک ہزار ایک سو ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی بجٹ کی تجویز پیش کر دی ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق یہ رقم مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی جس کی تفصیلی تقسیم بھی سامنے آ گئی ہے۔

ستاویزات میں وفاقی وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 754.9 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اہم شعبوں میں وزارتِ آبی وسائل کے لیے 179 ارب روپے جبکہ کابینہ ڈویژن کے تحت اراکینِ پارلیمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 72 ارب روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

وزارتِ دفاع کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 11 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں جبکہ وزارتِ دفاعی پیداوار کے منصوبوں کے لیے 1.1 ارب روپے مختص کرنے کی بات کی گئی ہے۔

وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ کیوں تبدیل کی گئی؟ وجہ سامنے آگئی

اسی طرح بورڈ آف انویسٹمنٹ کے لیے 805 ملین روپے اور وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے لیے 2.78 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز تجویز ہوئے ہیں۔

مزید یہ کہ وزارتِ داخلہ کے لیے 16 ارب روپے اور وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے لیے 20 ارب روپے کی ترقیاتی رقم تجویز کی گئی ہے، تعلیم کے شعبے میں وفاقی وزارتِ تعلیم کے لیے 36 ارب روپے جبکہ وزارتِ اطلاعات کے لیے 4 ارب روپے رکھنے کی سفارش شامل ہے۔

دستاویزات کے مطابق صوبوں اور خصوصی علاقوں کے لیے مجموعی طور پر 251.68 ارب روپے ترقیاتی اخراجات کی مد میں تجویز کیے گئے ہیں، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے منصوبوں کے لیے 41.19 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزارتِ خزانہ کے لیے ترقیاتی بجٹ 1 ارب روپے رکھا گیا ہے جبکہ ریلوے کے منصوبوں کے لیے 27.83 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ سرکاری اداروں کے لیے مجموعی طور پر 355 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ تجویز کیا گیا ہے، جن میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کے لیے 264 ارب روپے شامل ہیں۔

دریں اثنا پاور ڈویژن کے تحت بجلی کے منصوبوں کے لیے 91 ارب روپے کی ترقیاتی رقم تجویز کی گئی ہے۔

مزید خبریں